the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
متحدہ عرب امارات میں جنوبی افریقہ کے ایک مرد اور ان کی یوکرین سے تعلق رکھنے والی منگیتر کو شادی کے بغیر جنسی تعلقات قائم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق 29 سالہ ایملن کلورویل اور 27 سالہ ایرینا نوا کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب ایرینا پیٹ میں درد کے باعث ڈاکٹر کے پاس گئی تو طبی معائنے سے معلوم ہوا کہ وہ حمل سے ہیں۔

زیادتی کی شکایت کرنے والی برطانوی خاتون کا مقدمہ خارج

اس پر دونوں کو گرفتار کر لیا گیا کیونکہ متحدہ عرب امارات میں شادی کے بغیر جنسی تعلق قائم کرنا غیر قانونی ہے۔

ایملن کلورویل کی والدہ نے دونوں کی رہائی کی التجا کرتے ہوئے کہا ہے کہ' دونوں نے واحد غلطی یہ کی کہ انھیں پیار ہو گیا۔'

نیوز 24 کے مطابق جنوبی افریقہ کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ جوڑے کی مدد کرنے سے



قاصر ہیں کیونکہ یہ متحدہ عرب امارات کے مقامی قوانین کا معاملہ ہے۔

جوہانبسرگ میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق جنوبی افریقہ کی حکومت نے جوڑے سے کہا ہے کہ وہ قانونی مدد حاصل کریں۔

ابھی تک متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

کلورویل اور نوا کو جنوری میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم دونوں کی گرفتاری کی خبر اب سامنے آئی ہے۔

کلورویل متحدہ عرب امارات میں گذشتہ پانچ برس سے ملازمت کر رہے تھے۔

ان کی والدہ لینڈا نے نیوز 24 کو بتایا ہے کہ دونوں کو پیغام دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہم ان سے پیار کرتے ہیں اور انھیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

انھوں نے بتایا کہ حکام نے ابھی تک ان پر فردِ جرم عائد نہیں کی اور تاحال ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاہم قصوروار ہونے کی صورت میں انھیں لمبی عمر قید ہو سکتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.